تازہ ترین

سپریم کورٹ کا مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

سپریم-کورٹ-کا-مرتضیٰ-وہاب-کو-عہدے-سے-ہٹانے-کا-حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی  مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گٹرباغیچہ کیس میں سپریم کورٹ نے سخت الفاظ استعمال کرنے پرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ یہ ریاست کی زمینیں ہیں آپ کی ذاتی ملکیت نہیں۔ ساری زمینیں واپس کرنا ہوں گی۔ ہم نہیں لیں گے توکوئی اورآ کرلے گا، آپ زمینیں واپس کریں گے۔ مرتضٰی وہاب نے سپریم کورٹ کے بنچ سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کلہ ہم کیا چلےجائیں، حکومت چھوڑدیں؟ اوپن کورٹ میں حکومت کے خلاف بڑی بڑی آبزوئشن پاس کردی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر!چپ کریں کیا بات کررہے ہیں، یہاں سیاست نہیں کریں۔ جائیں یہاں سے نکل جائیں، ہم ابھی آپ کو فارغ کردیتے ہیں۔ آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں یا سیاسی رہنما؟ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرکو شہریوں کی خدمت کیلئے رکھا جاتا ہے تاکہ غیرجانبداری سے کام کرے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں