تازہ ترین

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

سپریم-کورٹ-کا-لوکل-گورنمنٹ-کی-بحالی-میں-تاخیر-پر-تحقیقات-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے جمع تحریری جوابات بھی طلب کرلئے۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں