تازہ ترین

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کر دیا

سپریم-کورٹ-نے-قاسم-سوری-کو-ڈپٹی-اسپیکر-قومی-اسمبلی-کے-عہدے-پر-بحال-کر-دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی ۔  عدالت نے قاسم سوری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا اور قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کر دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ اپیل کی سماعت تک حلقے میں دوبارہ الیکشن نہیں ہوں گے۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب تک کیس کی سماعت ہو رہی ہےتب تک فیصلہ معطل رہے گا۔ جس کے بعد درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ رکنیت بحال ہونے پر قاسم سوری نے کہا کہ میں رکنیت بحال ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ 27 ستمبر 2019ء کو الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 سے متعلق انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطورایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور جمعے کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے اس سلسلے میں فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی اسپیکرشپ سے فارغ ہو گئے ۔ بعد ازاں قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔                

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں