لاہور: سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور فیصل آباد کے بعد ملتان کے باسیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی ہاؤسنگ کے سی ای او محمد زوریز ملک نے سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سٹی ہاؤسنگ ملتان بوسن روڈ واحد سکیم ہے جہاں 100فیصد ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد پلاٹوں کی خرید و فروخت شروع کی جا رہی ہے ، یہاں بھی چیئرمین عامر اسحاق ملک کے وعدے کے مطابق لوگوں کو انویسٹمنٹ کے سنہری مواقع فراہم ہونگے ۔ انہوں نے کہا یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے ہم نقشے یا فائلیں نہیں بلکہ مکمل ڈویلپڈ پلاٹ فروخت کر رہے ہیں۔ زوریز ملک نے بتایا سٹی ہاؤسنگ میں100 کنال کا تھیم پارک اور چڑیا گھر کے علاوہ صحت کی سرگرمیوں کیلئے جم ، گریزلی، ہسپتال، بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹ، سینمااور وہ تمام سہولیات موجود ہونگی جو کسی بھی عالمی معیار کی ہاؤسنگ سکیم میں ہوتی ہیں۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز محمد ریاض بریار، ڈائریکٹر سیلز رانا زاہد اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمر بن واحد بھی موجود تھے ۔