تازہ ترین

سوڈان میں سیاسی بحران ، وزیراعظم عہدے سے مستعفی

سوڈان-میں-سیاسی-بحران-،-وزیراعظم-عہدے-سے--مستعفی

خرطوم : سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوجی بغاوت کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈااؤن کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق   عبداللہ حمدوک نے گزشتہ روز ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی ۔  انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں اور فوج اور شہریوں میں اختلافات کے باوجود ہم نے سکیورٹی، امن، انصاف اور خونریزی کی روک تھام کے وعدے کو پورا کرنے کے لیےمطلوبہ اور ضروری اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ سوڈان خطرناک ٹرننگ پوائنٹ کی طرف جارہا ہے جس سے ملکی بقا کو خطرہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں