سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، آج بھی ہزاروں روپے سستا
شائع شدہ تاریخ 17 فروری, 2026
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہو کر پانچ لاکھ 14 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونا 7716 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 90 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 920 ڈالر کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 14 روپے ہو گئی۔