سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
شائع شدہ تاریخ 14 مارچ, 2026
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 700 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 87 ڈالرز کم ہو کر 5018 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔