سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی کے نرخ برقرار

شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2026
سونے-کی-قیمت-میں-بڑا-اضافہ،-چاندی-کے-نرخ-برقرار

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 8 سو روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 116 روپے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہوگیا۔

ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 48 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 493 ڈالر پر پہنچ گیا۔