تازہ ترین

سول ہسپتال میں کورونا کا مشتبہ مریض بے یارو مدد گار

سول-ہسپتال-میں-کورونا-کا-مشتبہ-مریض-بے-یارو-مدد-گار

آئسولیشن میں کوئی ڈاکٹر عبدالمجید کو چیک نہیں کر رہا ،نرسیں دیکھ بھال پر مجبور فیصل آباد: کورونا کا خوف ، سول ہسپتال میں کورونا کے مشتبہ زیر علاج مریض کو ڈاکٹروں نے اس کے حال پر چھوڑ دیا ، نرسز مریض کی دیکھ بھال پر مجبور ، ذرائع کے مطابق تین روز قبل سمندری روڈ 253 رب کے رہائشی عبدالمجید کو بخار اور کھانسی کی شکایت پر سول ہسپتال لایا گیا تھا جو سندھ سے اپنے آبائی گائو ں واپس آیا تھا ، مریض کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ پر نمونے این آئی ایچ لیبارٹری بھیجے گئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق تین روز سے کسی بھی ڈاکٹرنے آئسولیشن وارڈ میں جاکر مریض کو چیک تک نہیں کیا اور متاثرہ مریض صرف نرسز کے رحم و کرم پر ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں