سولرائزیشن کا اثر — دن کے وقت بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی

شائع شدہ تاریخ 30 اکتوبر, 2025
سولرائزیشن-کا-اثر-—-دن-کے-وقت-بجلی-کی-کھپت-ہزار-میگاواٹ-تک-کم-ہو-گئی

این پی سی سی حکام کے مطابق بعض اوقات دن کو بجلی کی کھپت 15ہزار میگاواٹ سے بھی گرجاتی ہے  اور رات کو کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے، سولر کے زیادہ استعمال سے دن کو پیداوار کم  اور رات کو زیادہ  ہے جب کہ قلیل وقت میں نہ پاور پلانٹس چلاسکتے ہیں اور نہ بند کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز نیپرا اجلاس میں بتایا گیا کہ سولرائزیشن کے باعث ایک ہی دن میں 6 ہزار میگاواٹ کا فرق پڑاہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے صنعتوں کی بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے، حکومت صنعتوں کو پیکج دے رہی تاکہ صنعتی کھپت بڑھے۔