والدین کا سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کو نفسیاتی مریض بنا دیتا ہے :مقررین فیصل آباد: والدین کا موبائل فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کو نفسیاتی مریض بنا دیتا ہے ، فیصل آباد سول ہسپتال میں بچوں کی نگہداشت کے حوالہ سے نفسیات ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، نرسز ہال میں منعقد سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر علی چودھری تھے جبکہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انسداد منشیات اور نفسیات امراض پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمدڈوگر کی زیرنگرانی ڈاکٹرز نے والدین کو بچوں کی نگہداشت کے حوالہ سے مفید مشورے دئیے ، نیوجرسی امریکہ سے آئے ڈاکٹر ذیشان نے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا جنہوں نے موبائل فون ، انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بچوں کی نگہداشت میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جن کا کہنا تھا کہ والدین سوشل میڈیا کو ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں وگرنہ بچے تنہائی پسند اور نفسیاتی مریض بن سکتے ہیں ۔