تازہ ترین

سنی تحریک کا مہنگائی کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

سنی-تحریک-کا-مہنگائی-کیخلاف-لاہور-پریس-کلب-کے-باہر-مظاہرہ

عوام کو زندہ درگور کرنے کی حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں :مقررین لاہور : سنی تحریک کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا ۔ حکومت نے مہنگائی سونامی نہ روکا تو گلی گلی حکومت مخالف تحریک چلائیں گے ۔غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کی حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان آٹا چینی مافیا کو گود میں بٹھا کر کس مافیا کی تلاش میں مصروف ہیں۔احتساب کا ڈھونگ رچا کر انتقامی سیاسی کارروائیوں سے حکومت عوا م کو بیوقوف بنا رہی ہے ۔پریس کلب کے باہر لاہور ڈو یژن کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن حکومت کی بی ٹیم اور ایک سکے کے دورخ ہیں جبکہ ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا کہ عمران خان محض تقریروں اور بیانات سے ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے ۔قوم کو بتایا جائے کہ بجلی گیس ،آٹا، چینی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے فائدہ کس کو پہنچایا جا رہا ہے ؟

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں