سنگاپورمیں کورونا کے 33 کیس رپورٹ، شہری خوفزدہ
شائع شدہ تاریخ 08 فروری, 2020
سنگاپورمیں کوروناوائرس کے 33 کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد الرٹ لیول بڑھا کر اورنج کر دیا گیا، الرٹ لیول بڑھانے پر شہری خوفزدہ ہوگئے۔ کورونا وائرس کے 33کیسز رپورٹ ہونے کے سنگاپور میں بعد الرٹ لیول بڑھا کر اورنج کر دیا گیا ہے، اورنج الرٹ لیول کے اعلان کے بعد شہری خوف کاشکار ہوگئے اور خوراک، دیگر ضروری سامان کے اسٹاک کیلئے سپر اسٹورز کا رخ کرلیا۔ سپر اسٹورز میں شہریوں کی لمبی قطاریں ہیں اور شیلف خالی ہوگئے ہیں، دوسری جانب تجارتی وزیرکا کہنا ہے کہ شہری پرسکون رہیں، خوراک اور دیگر ضروری گھریلو سامان کی قلت کا خطرہ نہیں ہے۔