اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے دھاوے کا ذمہ دار اسلام آباد پولیس کو قرار دے دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس پر دھاوے سے متعلق اپنے بیان میں ملبہ اسلام آباد پولیس پر ڈالتے ہوئے کہا غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ ادھر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے دھاوے سے متعلق ملک میں خانہ جنگی کے خدشے کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کردی۔