سندھ کا صحت کا نظام اب عالمی معیار سے ہم آہنگ ہے، بلاول بھٹو
شائع شدہ تاریخ 26 دسمبر, 2025
کراچی میں انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان محض نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ علاج میں زبان، مذہب یا علاقے کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی جائےگی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم بنائیں گے، این آئی سی وی ڈی نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، ڈسٹرکٹ لیول پر بھی اس اسپتال کی شاخیں ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک جال بچھایا ہے، آپ پسماندہ علاقوں کو دیکھیں، قمبرشہدادکوٹ اور بلوچستان کے علاقے ہیں، اللہ کاشکر ہےکہ سندھ حکومت نےگمبٹ میں بھی بہتر سہولت دی ہے، یہ صرف اس لیے ممکن ہےکہ انڈس جیسے ادارے موجود ہیں۔