تازہ ترین

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا فیصلہ

سندھ-میں-موسم-سرما-کی-تعطیلات--20-دسمبر-سے-یکم-جنوری-تک-کرنے-کا-فیصلہ

کراچی : محکمہ تعلیم کی طرف سے موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ  کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا ، محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منطوری دے دی۔  اجلاس میں سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں 20دسمبرسے یکم جنوری تک کرانے کی تجویز دی گئی تھی ۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تین جنوری سے اسکول کھولنے کی تجویز دیدی گئی ۔  ترجمان محکمہ تعلیم سندھ  کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز پیر 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں