کراچی: صوبہ سندھ کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سندھ سرکار نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا ویکیسن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بتایا کہ این سی او سی نے صوبوں کو ویکسین خریدنے کی اجازت دےدی ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے چینی ویکسین ” کین سائینو” کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین سے یہ سنگل ڈوزویکسین براہ راست لی جائےگی۔