تازہ ترین

سمندر پار پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، ڈ پٹی سپیکر قومی اسمبلی

سمندر-پار-پاکستانی-ملک-کے-سفیر-ہیں،-ڈ-پٹی-سپیکر-قومی-اسمبلی

کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے 8شہروں میں لا ک ڈا ئون ہے ، میاں آ فتاب قاسم سوری سے اٹلی کے رکن صوبائی اسمبلی کی ملاقات، پاکستا نیو ں کی مشکلات سے آگا ہ کیا اسلام آباد : ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کے سفیر ہیں ، موجودہ حکومت سمندر پا ر پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کے صوبے کیریمونا کی صوبائی اسمبلی کے ممبر میاں آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں آفتاب نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ کو رونا وائرس کے باعث اٹلی کے 8 شہروں میں لاک ڈاؤن ہے ، ان شہروں میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور وہ مشکلات کا شکار ہیں، اس لاک ڈاؤن کے باعث رابطوں میں مشکلات کی وجہ سے پاکستان میں مقیم ان کے خاندان والوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں