تازہ ترین

سلیم ملک نے PCB سے ویڈیو ٹرانسکرپٹس مانگ لیں

سلیم-ملک-نے-PCB-سے-ویڈیو-ٹرانسکرپٹس-مانگ-لیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے قوم سے معافی مانگنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے۔ سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹس مجھے نہیں ملے ہیں، پی سی بی ٹرانسکرپٹس دیں تاکہ اس کا جواب دے سکوں۔ سلیم ملک نے جواب دینے کے لیے قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی تھی جبکہ وہ پھر سے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں