تازہ ترین

سلمان بٹ کی تنقید پر سرفراز کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سلمان-بٹ-کی-تنقید-پر-سرفراز-کا-سخت-ردعمل-سامنے-آگیا

سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب سے تنقید پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان بٹ کا نام لیے بغیر  کہا کہ ’پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والافکسر جب نیت پر بھاشن دے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے‘۔ https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1488835752050171905?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488835752050171905%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F276404- خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔ سلمان بٹ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں، سرفراز احمد کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے حکم چلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں