تازہ ترین

سعودی ولی عہد کا مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کاحکم

سعودی-ولی-عہد-کا-مسجد-نبوی-ﷺ-میں-ہنگامہ-آرائی-کے-الزام-میں-قید-پاکستانیوں-کو-رہا-کرنے-کاحکم

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کےالزام میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کاحکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں