تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر پابندی ختم کردی

سعودی-عرب-نے-پاکستان-سے-براہ-راست-پروازوں-پر-پابندی-ختم-کردی

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے  کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے پاکستان، مصر، انڈونیشیا، بھارت، برازیل اور ویتنام سے پروازوں کو براہ راست آنے کی اجازت دیدی ہے۔ قبل ازیں ان ممالک سے آنے والوں کو کسی دوسرے ملک میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوتا تھا جس کے بعد پرواز کو سعودی عرب آنے کی اجازت تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں