تازہ ترین

سعودی عرب نے تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کا اعلان کر دیا

سعودی-عرب-نے-تمام-ممالک-کے-لیے-حج-کوٹے-کا-اعلان-کر-دیا

ریاض: سعودی حکام نے 2022ء کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سب سے زیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سال حج کے لیے سب سے زیادہ مسلمان انڈونیشیا سے آئیں گے، انڈونیشیا سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 51 افراد کو حج کے لیے آنے کی اجازت ہو گی۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی، پاکستان سے مجموعی طور پر 81 ہزار 132 افراد حج کے لیے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔ دیگر مسلم ممالک میں بنگلہ دیش سے 57 ہزار 585، نائجیریا سے 43 ہزار 8، افغانستان سے 13 ہزار 582 اور ترکی سے 37 ہزار 770 عازمین کو فریضہ حج کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح غیر مسلم ممالک کے لیے بھی حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے مطابق  برطانیہ سے 12 ہزار 348، امریکہ سے 9 ہزار 504 اور فرانس سے 9 ہزار 268 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی عازمین حج کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ مختص کی گئی ہے جبکہ مقامی افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں