جدہ : سعودی محکمہ ٹریفک نے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ متعارف کروا دیا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اس اقدام سے گاڑی مالکان یا ڈرائیوروں کو ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی کیونکہ کارڈ اب ڈیجیٹل کی صورت میں میسر ہوگا ۔ سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اسمارٹ موبائل سے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کے ذریعے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ دکھایا جاسکتا ہے۔ محکمہ نے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن حاصل کرنے کا طریقہ بتایا کہ ابشر ایپ تک رسائی حاصل کرکے ڈیجیٹل آئی ڈی کا انتخاب کریں، پھر ڈیجیٹل آئی ڈی کو ایکٹیو کیا جائے، بعد ازاں ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن لائسنس سروس کا انتخاب کریں، اس طرح موبائل کی اسکرین پر ڈیجیٹل کارڈ شو ہوجائے گا۔ ایپ پر آن لائن یہ بھی پتایا لگایا جاسکے گا یہ کارڈ مؤثر ہے یا نہیں ہے۔