تازہ ترین

سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک

سعودی-اتحادی-فوج-کے-فضائی-حملوں-میں-110حوثی-باغی-ہلاک

یمن : سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔  تفصیلات کے مطابق یمن کے شہرماریب پر سعودی  اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں ایک سو دس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔  عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کئے گئے حملوں میں بائیس فوجی گاڑیاں اور اسلحے کا ایک ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔ عرب  اتحاد نے 2015 میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو سہارا دینے کے لیے فوجی مداخلت کی،  یمن کی خانہ جنگی 2014 میں حوثیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد شروع ہوئی، جس سے اگلے سال سعودی اتحادی افواج نے حکومت کی حمایت کے لیے مداخلت کی۔ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، ہزاروں افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جسے اقوام متحدہ دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں