کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعد رضوی نے کارکنوں سے فی الفور احتجاج ختم کرنے اور سیکورٹی اداروں سے تعاون کرنے کی اپیل کر دی۔ حافظ محمد سعد رضوی نے کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کےنام پیغام میں کہا ہے کہ میں سعدرضوی ولدخادم رضوی ہوش و حواس بلاجبر کارکنان سے مخاطب ہوں، ملکی مفادکی خاطرکوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھائیں۔ حافظ سعدرضوی نے اپیل کی کہ احتجاج اور روڈ بلاک فی الفورختم کیےجائیں، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کوواپس چلےجائیں اور کارکنان قانون نافذکرنےوالےاداروں سےمکمل تعاون کریں۔ حافظ سعدرضوی نے کہا کہ مرکزمسجدرحمت اللعالمینﷺکےباہربھی احتجاج ختم کیا جائے۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1382746207722774528 قبل ازیں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔