تازہ ترین

سری لنکن کھلاڑیوں نے بھارتی دباﺅ پر دورہ پاکستان سے انکارکیا:فواد چوہدری

سری-لنکن-کھلاڑیوں-نے-بھارتی-دباﺅ-پر-دورہ-پاکستان-سے-انکارکیا:فواد-چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 10کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار کی وجہ بھارتی دھمکی ہے کہ جو سری لنکن کھلاڑی پاکستان کے دورے پر گیا وہ خود کو آئی پی ایل سے باہر سمجھے ۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ”کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاﺅں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاءسے لے کرکرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہاءجاہلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے، اگر ہے“۔ یاد رہے کہ سری لنکن بورڈ سینئرز کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹونٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی ہے۔ سینئر زکی طرف سے تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد پیر کو سری لنکن بورڈ حکام نے انہیں ٹور پر آمادہ کرنے کی آخری کوشش کی۔سری لنکن میڈیا کے مطابق ون ڈے کپتان دیمتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی کپتان لاستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھیسارا پریرا پاکستان جانے والے سکواڈ کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔ان حالات میں ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے اور ٹی ٹونٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی گئی ہے، سکواڈ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں