تازہ ترین

سری لنکا : قائم مقام صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

سری-لنکا-:-قائم-مقام-صدر-نے-ملک-میں-ایمرجنسی-نافذ-کردی

کولمبو : سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے آئندہ ہفتے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے  پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے موقع پر ماحول پر امن رکھنے  کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا  ہے کہ قائم مقام صدر نے عوامی سکیورٹی، سپلائی کی بحالی اور لوگوں کی زندگیوں کی خاطر ضروری سروسز جاری رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔ سری لنکا کے سابق صدر گوتابایا راجا پکشے جو اپنی حکومت کے خلاف شدید عوام احتجاج کے بعد اسی ہفتے ملک سے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ سری لنکن پارلیمنٹ نے  ہفتہ کو نئے صدر کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا تھا جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ اقدامات کا آغاز کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپریل سے اب تک کئی بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں