سری لنکا میں پھنسے 5 پاکستانی کرکٹرز آج 4 مئی کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں پھنسے ہوئے مزید 5 فرسٹ کلاس کرکٹرز پیر 4 مئی کو وطن واپس آرہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر اظہر عطاری کا سمیت دیگر 5 کرکٹرز کی واپسی کے ٹکٹس کنفرم ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے 5 فرسٹ کلاس کرکٹرز چند روز قبل وطن واپس آگئے تھے۔کرونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث کرکٹرز سری لنکا پھنس گئے تھے۔