سرگودھا میں باپ کی خوفناک حرکت، 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2025
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔
بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہےتاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔