سرگودھا: بیٹی کے کردار پر شک، باپ نے کلہاڑی سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا
شائع شدہ تاریخ 16 مارچ, 2026
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید زخمی ہے اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔
دوسری جانب لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جب کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان ہیں۔