سرگودھا: سرگودھا شہر میں پولیس نے دوران چیکنگ فراڈ کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔ زرائع کے مطابق سرگودھا میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے ٹاسک پر تھانہ کینٹ نے 47پل پر دوران چیکنگ ملزم عبدالروف ولد اللہ دتہ سکنہ سلانوالی کو گرفتارکرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار جو 8 سال قبل سال2012سے فراڈ کے درج مقدمہ میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو مطلوب تھا۔تھانہ کینٹ پولیس ٹیم نے 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ ساجد شہید پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔جو مصروف تفتیش ہے۔