سرکاری مکانوں میں رہائش پانے والے یا منتظر وفاقی ملازمین کے لیے اہم اعلان
شائع شدہ تاریخ 25 نومبر, 2025
وزارت نے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اکا مو ڈیشن ایلو کیشن رولز2002 میں تر میم کردی گئی ہے جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازمین کو مکان کی تبدیلی کا استحقاق ختم کردیاگیا ہے۔
اب ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کراکے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل دوسرے شہر سے تبدیل ہوکر آنے والے تبدیلی کے نام پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے جس سے ان سے سینئر کا استحقاق مجروح ہوتا تھا جو طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ پر انتظار میں ہوتے تھے۔ نئی ترمیم سے اس نا انصافی کا ازالہ ہو جا ئے گا۔