اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی کے بحران اور دیگر اہم نکات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی بحال کردی گئی ہے تاہم مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ وفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹوں کی بندش کے اوقات کار کا تعین کریگی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کابینہ کو 33 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔