تازہ ترین

سرکاری بقایاجات کی وصولی میں سستی ,ریونیو افسروں کو اقدامات کاحکم

سرکاری-بقایاجات-کی-وصولی-میں-سستی-,ریونیو-افسروں-کو-اقدامات-کاحکم

فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ڈویژن بھرمیں سرکاری بقایا جات کی وصولی مہم میں سست روی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریونیو افسروں کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ریونیو ریکوری سمیت محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔ ڈویژنل کمشنر نے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کی پیشرفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے سٹیمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں بقیہ اہداف حاصل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اور ٹارگٹ مکمل نہ ہونے پر متعلقہ افسر جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ میں مسنگ ڈاکومنٹس تلاش کرکے متعلقہ فائلز مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ محکمہ مال کو اہداف تفویض کرکے ان کی مکمل مانیٹرنگ کریں اس سلسلے میں کارکردگی نظر آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنرزنے کہا کہ محکمہ مال سے متعلقہ مقررہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے مربوط اور موثر لائحہ عمل وضع کیا جارہا ہے اس ضمن میں کارکردگی کی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سرکاری بقایا جات،مسنگ ڈاکومنٹس پر ورکنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں