سبی: مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی
شائع شدہ تاریخ 08 مئی, 2020
بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے سبی میں واقع تین تالاب پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی حامد اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، سبی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔