سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا ظلم — بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات
شائع شدہ تاریخ 23 اکتوبر, 2025
واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔
پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔