تازہ ترین

سانحہ کارساز کے شہداء نے جانیں دیکر اپنی قائد کی جان بچائی، صائمہ عامر

سانحہ-کارساز-کے-شہداء-نے-جانیں-دیکر-اپنی-قائد-کی-جان-بچائی،-صائمہ-عامر

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری صائمہ عامر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے اپنی عظیم قائد بینظیر بھٹو کی جان بچائی اور قربانی کی ایسی اعلی مثال قائم کی جس کی مثال دنیا بھر کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سانحہ کار سازکے شہداء کوخراج تحسین کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رضیہ رفیق سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب، شہناز لودھی صوبائی انفارمیشن سیکٹری، راحت ڈوگر صوبائی فنانس سیکرٹری، شاہینہ طلعت ڈویژنل صدر ملتان، سٹی صدر عابدہ بخاری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجودتھیں۔صائمہ عامر نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی پارٹی کے ورکرز پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ ملتان کے حوالے سے خواتین ونگ بھرپور تیاری کر رہی ہے،اور چیئرمین بلاول بھٹو سے خصوصی طور پر خواتین ورکرز کے وفد کو بھی ملوایا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں