تازہ ترین

سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز متعارف

سام-سنگ-گلیکسی-ایس-20-سیریز-کے-فونز-متعارف

سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ ایس سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے۔ خیال رہے کہ سام سنگ نے گزشتہ سال کے گلیکسی ایس 10 سیریز کے بعد ایس 11 کی جگہ ان فونز کو ایس 20 کا نام دیا جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ان کو پہلے سے بہتر بنایا گیا۔ اور گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں