سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والے معروف کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے آنے والے ماڈل ایس 20 کے ڈیزائن اور نام کی تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ سام سنگ کی جانب سے نئے فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جانے ہیں البتہ اس سے قبل ہی موبائل سے متعلق تفصیلات اور اس کی تصاویر لیک ہوگئیں تھیں۔ سام سنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خود فون کے نام اور ڈیزائن کو شیئر کیا مگر کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو حذف (ڈیلیٹ) کردیا گیا، البتہ اُس وقت تک بہت سارے لوگوں نے پوسٹ کی تصویر محفوظ کرلی تھی۔ ٹیکنالوجی پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ون فیوچر نے سب سے پہلے سام سنگ کی جانب سے ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ کے معاملے کو اٹھایا اور وہ تصویر شیئر کردی جو کمپنی نے خودہی انٹرنیٹ پر چھوڑی تھی۔