تازہ ترین

سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار: مقدمہ درج ہو گا

سال-نو-کے-موقع-پر-ہوائی-فائرنگ-کرنے-والے-ہوشیار:-مقدمہ-درج-ہو-گا

کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ شہر قائد کی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام الناس سے مدد طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کا نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ شہری سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز بنا کر 03435142770 نمبر پر بھیجیں۔ کراچی پولیس ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ کی شکایات موصول ہونے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ کراچی پولیس چیف کے دفتر میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کے لیے باقاعدہ  ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں