ممبئی: بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کی آنے والی نئی فلم اینیمل کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ براہمسٹرا کی شاندار کامیابی کے بعد رنبیر کپور کا نئی فلم’اینیمل‘ میں ادا کئے جانے والے اُن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ رنبیر کپور کی فلم کا پہلاپوسٹر سالِ نو کے موقع پر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا مختلف لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ https://twitter.com/imvangasandeep/status/1609254148662513664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1609254148662513664%7Ctwgr%5E7a848794c4ca494c749e902c2ca4819b4c897ec5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2422543%2F24 ٹوئٹر پر فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر خون میں رنگی ہوئی سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ بغل میں کلہاڑی دبائی ہوئی ہے ان کے چہرے اور بازو پر زخم ہیں اور وہ سگریٹ جلا رہے ہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رشمیکا مندانہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے مداحوں کی جانب سے ان کے دبنگ انداز کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 11اگست کو ریلیز ہوگی۔