پاکستان، ترکی، ملایشیا ، ایران اور سعودی عرب کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں، جن کے عوام کے دل ایک دوسرے کیلئے دھڑکتے ہیں۔ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر جس طرح طیب اردگان نے پاکستان کا ساتھ دیا اس پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے 22کروڑ عوام اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ ،بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے مسلم ممالک کا انتخاب کررکھا ہے ۔ ہمیں بحیثیت مسلمان اتحاد امت کی بات کرنا ہوگی اور اس کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے خلوص نیت سے کوشش کرنی چاہیے ۔ پاکستان، ترکی، ملایشیا ، ایران اور سعودی عرب کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا اسلام امن و آشتی کا دین ہے جو عالمی سطح پر بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دنیا میں اسلامی دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو بد نام کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔