تازہ ترین

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد

سارہ-خان-اور-فلک-شبیر-کے-ہاں-ننھی-پری-کی-آمد

تفصیلات کے مطابق گلوکار  فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ  انسٹاگرام  پر مداحوں کو  ننھی پری کی آمد  کی خوشخبری سُنائی۔  گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصویر شیئر کی  ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں پر اہلیہ سارہ خان اور اپنی ننھی پری کا  ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CUwipIvsyTo/?utm_source=ig_embed&ig_rid=04126651-aed4-44ca-a5c4-0459044384cb پوسٹ کے عنوان  میں فلک نے  اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند  اور جمعہ کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ  آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں اسے بہت پیار کرتا ہوں۔ فلک  نے اس  خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے  کہا  کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 18 جولائی کو گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ،  جبکہ  رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں