کوروناوائرس کے باعث این جی او ساحل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سالانہ میلہ کی منسوخی کے باوجود مرکزی دفتر میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی اسلام آباد : جس میں ساحل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر منزے بانوسمیت دیگرذمہ داران اورساحل سے وابستگان نے شرکت کی ،قرعہ اندازی کا انعقاد میلہ میں کیاجانا تھا لیکن میلہ کی منسوخی کے باعث دفتر میں تیس افراد کی قرعہ اندازی کی گئی اور خوش قسمت افراد کوانعامات دیئے گئے ، پہلا انعام دبئی کاریٹرن ٹکٹ تھا،قرعہ اندازی کیلئے ساحل سے وابستگان سمیت کمپنیوں کو انعامات دیئے گئے ،تقریب میں ساحل کی نیلوفرآفریدی ،سنیلا سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔