معروف گلوکار , گیت نگار اور موسیقارساحرعلی بگا نے یو ٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائب ہونے کے بعد ” گولڈن بٹن پلے ایوارڈ” حاصل کیا ہے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہاتھ میں اپنا اعزاز پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی۔ https://www.instagram.com/p/CCYnX67nw-1/?utm_source=ig_web_copy_link یو ٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز 1 ملین سے زائد سبسکرائبرزہونے پردیاجاتا ہے اور ساحر علی بگا کے سبسکرائبرز کی تعداد فی الوقت 10 لاکھ 57 ہزار ہے۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نےفالوورز کیلئے آنے والے گانے “لمحہ” کا پوسٹرشیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نیا گانا 12 جولائی کو ریلیزکیاجائے گا۔ https://www.instagram.com/p/CCadiBtHaB3/?utm_source=ig_web_copy_link فالوور نے تبصروں میں امید ظاہر کی کہ ” عشق ہویا” اور دیگر گانوں کی طرح یہ گانا بھی سُپرہٹ ہوگا۔ متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں سمیت کوک اسٹوڈیو میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے ساحر علی بگا راک، پوپ اور صوفی موسیقی میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور بھارتی موسیقار پریتم کے ساتھ مل کرکام کیا۔ ساحر کے مقبول نغمے ” پاکستان زندہ باد” کی دھن بھارت میں کاپی بھی کی گئی۔