تھانہ قریشی میں درج آئل ٹینکرڈکیتی کیس میں نامزد سابق یوسی چیئرمین مہرپور ملک اجمل کارلوکی ناحق گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز سینکڑوں مرد وخواتین نے مہرپورکے مقام پرشدیداحتجاجی مظاہرہ کیا پل جڑھ رتھیب ،مونڈکا: مظاہرین کااس موقع پرکہناتھاکہ ملک اجمل کارلوایک غریب اور بھٹے پہ اینٹیں بنانے والے مزدورکابیٹاہے جس کاقصورعلاقہ کے بااثروڈیروں کے خلاف الیکشن لڑنا اور حق سچ کی آوازاٹھاناہے , مظاہرین ملک سجادکارلو , ذوالفقارچنڑ , عبدالستارگوپانگ , ملک مریدکارلو , ملک ظفرملانہ , نوازگوپانگ , عامرکارلو , محمدعنصر , ملک شکیل کارلو , محمدراشد , محمداعظم , قسورخان , غلام صدیق, چوہدری الیاس ,خدابخش ودیگرنے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خودنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔