تازہ ترین

سابق چیف جسٹس کے مبینہ آڈیوکلپ پر شہبازشریف کا ردعمل آگیا

سابق-چیف-جسٹس-کے-مبینہ-آڈیوکلپ-پر-شہبازشریف-کا-ردعمل--آگیا

لاہور : سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدراوراپوزیشن لیڈر  قومی اسمبلی  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ  رکھا گیا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے  کہ  غلطیوں کو درست کیا جائے ، قوم انصاف کی  منتظر ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1462644696761651205?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462644696761651205%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9051 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو منظر عام پر  واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں   میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید دوسری جانب جسٹس ثاقب نثار نے ایک  ٹی وی انٹرویو سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ آواز میری نہیں ہے ، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں ۔ان کاکہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتوں سے عدلیہ کو دبانے کی روایت پرانی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں