اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ سابق وزیراعظم کے اسٹاف کا بتانا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔ اسٹاف کے مطابق ائیرپورٹ سے امیگریشن کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔