اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عمران خان کےلانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی جبکہ ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی۔ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔